(ن)، (ش) اور (م) لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا جو لوگ (ن)، (ش) اور (م) لیگ کی باتیں کرتے تھے ان کو پیغام مل چکا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے۔ کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت جو معیار مقرر کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا اگلا سال الیکشن کا ہے تو اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ انشا اللہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے جبکہ گلگت بلتستان کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے منہ پر ہاتھ پھیر کر نواز شریف کو مخاطب کرنے والے بیان پر کہا کہ یہ سب وہ انتقام ہے جو آپ کو نظر آرہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں