کرمانوالا (گلف آن لائن) کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ،اداروں کی مضبوطی آئین کے مطابق چلنے میں ہی مضمرہے وفاقی حکومت گلگت میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے ، ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، انکی تنقید وزیرخارجہ کے متعلق تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عبدالقادر بلوچ کا استعفیٰ دینا انکی اپنی مرضی ہے ،اس وقت ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایازصادق کا بیان بالکل درست تھا اور انکی تنقید وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے متعلق تھی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کی خاطر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے کسی پاکستانی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے سیاستدان محب وطن ہیں انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دوچار دن انتظار کرلیتے لیکن عمران خان نے جلدی کی کیونکہ وہ دبا و برداشت نہیں کر پائے .