ترکی کے شہر ازمیرمیں زلزلے سے اموات کی تعداد 73ہوگئی.

انقرہ (گلف آن لائن) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 73ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی نے بتایاکہ ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے جبکہ 29 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ زلزلے کے بعد سے اب تک 987 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ، ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔واضح رہے کہ ترک شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں