وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد، کورونا کیسز میں اضافہ ، مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں واقع ایک نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاوَن میں بھی 2 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے مطابق وفاقی داارالحکومت کے ایف ایٹ فور میں قائم ایک نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز سامنے آئے ، سیکٹر جی سیون ٹو میں واقع نجی اسکول میں 2 طلبا میں کورونا مثبت پایا گیا ، جب کہ اسلام آباد میں ہی قائم ایک اور نجی اسکول میں بھی کورونا کے 2 کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی بناء پر ان پانچوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں