ایوبیہ، 129 برس پرانی کچرے اور مٹی میں دبی سرنگ اصل حالت میں بحال.

ایوبیہ (گلف آن لائن) ایوبیہ نیشنل پارک میں انگریز دور کی 129 برس پرانی کچرے اور مٹی میں دبی سرنگ کو اصل حالت میں بحال کرکے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس زیر زمین سرنگ کی تعمیر 1891 میں ایوبیہ اور خیرا گلی،مری کے درمیان کی گئی تھی جو طویل عرصہ سے بند پڑی تھی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلی حیات نے ایوبیہ نیشنل پارک میں دبی ہوئی سرنگ دریافت کی جس میں قدیم دور کی نقش و نگاری آج بھی موجود ہے۔ یہ سرنگ قدیم فن تعمیر کا شاہکار ہے ،جسے اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے مرمت کا کام کیا گیا۔

مٹی اور پتھروں سے بنی 240 فٹ موٹو ٹنل کی چوڑائی 4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ہے۔واضح رہے کہ ڈونگا گلی سے ایوبیہ تک ٹریک کی لمبائی 4 کلو میٹر ہے جبکہ ایوبیہ سے کوزہ گلی تک پیدل ٹریک کی لمبائی 10 کلو میٹر ہے۔یہ سرنگ انگریز دور کی تعمیر کا شاہکار ہے۔اس سرنگ کے کھلنے سے ٹورازم میں اضافہ ہوگا اور مقامی افراد اور گائیڈز کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں