مریم اور نگزیب

عمران خان نے شہباز شریف کو خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ،مریم اورنگزیب

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ہوا ہے ،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پر ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے،شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈعمران صاحب شہباز شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا،گیس بجلی سستی نہیں ہو گئی ،ادوئیات سستی نہیں ہوئیں۔عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس نہیں بھولے ،شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر کی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا این آر او نہیں بھولے.

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لا کر عوام کو ووٹ ، آٹا، چینی ، گیس بجلی چوری نہیں بھولے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر لیں عوام پھر بھی بی آر ٹی پشاور میٹرو کے 126 ارب کے کھڈے نہیں بھولیں گے ،ہیلی کاپٹر ، مالم جبا ، بلین ٹری سنامی میں آپ کا ڈاکہ نہیں بھولیں گے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانون کے خلاف اذیت دے لیں عوام آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری نہیں بھولیں گے ،عمران صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، عوام سب جانتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں