سوات (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا ،نالائق اور سلیکٹڈ نے اس امن کو بھی داو پر لگا دیا ہے، وزیر داخلہ کہتا ہے تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا، الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے جعلی حکومت کو گھر بھیجو،عوام کو ان کے حقیقی نمایندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، عمران خان کہتا تھا احتساب مجھ سے شروع کرو، جب احتساب شروع ہوا تو احتساب کمیشن کو تالا لگا کر بھاگ جاتے ہو.
احتساب کا سامنا کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔ جمعہ کو یہاں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے جب آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان کی گلی گلی میں روز دھماکے ہوا کرتے تھے، دہشت گردوں نے مسجد، مدرسہ اور کوئی بھی عبادت گاہ، بازار وار محلہ نہیں چھوڑا تھا، نہ بازار محفوظ تھے نہ تھانے کچہریاں محفوظ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں اور شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ اس نالائق اور سلیکٹڈ نے آج اس امن کو بھی داو پر لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس دہشت گردی سے خیبر پختونخوا بہت قربانیاں دینے کے بعد نکلا تھا، دہشت گردی پر بھی پاکستان تقسیم تھا تاہم آپ کے لیڈر نواز شریف نے اپنے سیاسی اختلافات اور دشمنیاں بھلا کر ملک کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں قوم کو یکجا کیا او دہشت گردی کی لعنت سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم کو نجات دلائی۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے سر پر ایسا نالائق اور ایسا نااہل سلیکٹڈ مسلط ہے جو حسد اور انتقام کا مارا ہوا سر ہے اور اس کو احساس نہیں کہ 22کروڑ عوام کی ذمے داری سلیکٹڈ ہی صحیح لیکن اس کے کندھوں پر ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ کہتا تھا کہ 8ارب میں میٹرو بس بناو ں گا، آج 126 ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن وہ مکمل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، تم اپنے مخالف پرجھوٹےالزامات لگاتے ہو، نوازشریف کا بیانیہ وہ ہے جس کی دو تقریروں نے تمہیں برباد کردیا ہے، میری ایک تقریرپر24 گھنٹے ان کے مشیر ٹی وی پر ہلکان ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے، عوام کے مسائل پربس نہیں چلتا، ایک ہی منصوبہ بنتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اورشیروں کو کیسے کنٹرول کرنا ہے
تین کالم