عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے، اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں، سینیٹر
اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراو ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں صرف ریلیف دے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے. فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے۔ یہ ہی آئین میں لکھا ہے،عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں.