شمیم اختر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائےگی، شہباز شریف اورحمزہ پیرول پر رہا

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی والدہ ماجدہ جو چند روز قبل لندن میں شدید علالت کے بعد وفات پا گئی تھیں کو آج بروز ہفتہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جاتی امراءقبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امراءقبرستان میں بیگم شمیم اختر مرحومہ کی قبر کے لئے 3 مقامات کا تعین کیا گیا ہے تاہم ان کی تدفین ان کے مرحوم شوہر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی.

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت برٹس ایئر ویز کے ذریعے آج صبح 6 بج کر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گی جسے ان کے صاحبزادے شہباز شریف اور پوتے حمزہ شہباز، پوتی مریم نواز سمیت پارٹی کے بعض سینئر رہنما موصول کریں گے، میت کو براستہ رنگ روڈ جاتی امراءلے جایا جائے گا جہاں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کی گراﺅنڈ میں مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں