اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کےساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ان کی جلسیوں کو عوام مسترد کر رہے ہیں،ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کےساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی جلسیوں کو ویسے بھی عوام مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساںجن کی سمت متضاد ہو وہ کبھی منزل نہیں پاتے۔
کوروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ۔انکی جلسیوں کو عوام مسترد کر رہے ہیں۔ انکی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں "متضاد سمتوں کے مسافر منزل پر نہیں پہنچتے"
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 27, 2020