کورونا پھیل رہا ہے، اپوزیشن چند ماہ کےلئے جلسے ملتوی کر دے، وزیر اعظم عمران خان کی اپیل

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاﺅن سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نےایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہمارےاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا.

وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھرچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا توہسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاورمیں40 فیصد کورونا کے بیڈز بھرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں