شفقت محمود

کورونا وائرس سے مزید 56 مریض چل بسے ،3138 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3138 کیسز اور 56 مریض چل بسے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 29 ہزار 280 اور اموات کی تعداد 8603 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے، ایک دن میں مزید 3138 لوگ کورونا سے متاثر ، 56 اموات رپورٹ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 اور اموات کی تعداد 8 ہزار 603 ہو گئی۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 301 ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 46 ہزار 376 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 687 ہوگئی، پنجاب میں 1 لاکھ 25 ہزار 250 ، خیبرپختونخواہ میں 50 ہزار 762 ، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 اور بلوچستان میں 17 ہزار 604 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں