نیپرا

نیپرا نے بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی.

اسلام آباد(گلف آن لائن) نیپرانے بجلی ایک ماہ کیلئے 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔نیپرا کاکہناہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی ،ستمبر میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی ،فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کابوجھ پڑے گا۔نیپرا نے مزید کہاہے کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی ،فیصلے کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں