کورونا وائرس

ملک بھرمیں کورونا وبا سے مزید 36 اموات ، 2362 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 36مریض چل بسے ،2362نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہوگئی،24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 362 کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی ہے.

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 36 اموات ہوئیں،ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 832 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 84 ہزار 719 مریض صحت یاب ہوئے، پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار 541، سندھ میں ایک لاکھ 95 ہزار 702 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا 52 ہزار 449، بلوچستان میں 17 ہزار 745 کیس رپورٹ ہوئے،اسلام آباد 34 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 719 ہوگئی،ملک بھر میں 60 لاکھ 64 ہزار 220 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں