محمد عامر

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان کر دیا.

محمد عامر مینٹل ٹارچر کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان کر دیا.

لیفٹ آرم پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ذہنی اذیت کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اس کوچز اور انتظامیہ کے انڈر نہیں کھیلوں گا۔ محمد عامر نے کہا کہ 2010 سے 2015تک میں پہلے ہی ٹارچر میں رہا، پی سی بی کے صرف دو افراد نے مجھے سپورٹ کیا، : نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، دونوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا یہ سلوک میرے ساتھ ذہنی اذیت ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کے لئے 147 بین الاقوامی میچ کھیلے اور تمام فارمیٹ میں 259 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آئی سی سی 2009 ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح اور پاکستان کے لئے آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فاتح ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں