لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کو البراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روک دیا

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو البراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روک دیا اور پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے البراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کمپنی کی گاڑیوں اور مشینری کو قبضے میں لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

عدالت کے روبرو کمپنی کے وکیل شازیب مسعود نے موقف اختیار کیا کہ البراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے درمیان معاہدہ ابھی باقی ہے اور معاہدہ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں ، پولیس کے پاس درخواست گزار کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں اس لئے البراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک البراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں