اسلام آباد(گلف آن لائن)معروف اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ ڈرامے کا ہر کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشے نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کر رہی ہیں کیونکہ ان کے والد زبیر عباسی ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کرانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ محسن طلعت کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سیریل اک لمحہ چاہیے میں انکی اداکاری کو پسند کیا گیا جس کے بعد ان کو باقاعدہ ڈراموں میں کاسٹ کیا جانے لگا ہے۔انوشے عباسی نے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں ،اگر مجھے فلم میں کسی اچھے کردار کی آفر ہوئی تو میں ضرور کرونگی۔