وزیراعظم عمران خان

اداروں پر انگلیاں اٹھا نےوالے جمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، وزیرِ اعظم عمران خان

ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں،بابر اعوان سے گفتگو
وزیرِ اعظم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خورشید خالد کی ملاقات، سیاحت کی ترقی، صنعت میں مقامی لوگوں کیلئے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ہم ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے انہوںنے کہاکہ ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کرونا سے بچاو کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں