مولانا فضل الرحمن

نوازشریف نے تسلیم کیا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھاکرغلطی کی، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے تسلیم کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھاکر غلطی کی۔ٹانک میں کارکنوں سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو کمزور کرکے کہا جارہاہے کہ ملک چل رہاہے، یہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے، آج ملک جام ہوچکا ہے اور سالانہ مجموعی ترقی کا تخمینہ صفر سے نیچے چلاگیا ہے اور اگلے دوسال میں ترقی کی شرح مزید نیچے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز ہو اور نااہل بھی ہو تو اسے رہنے کا حق نہیں، یہ حکومت ناجائز اور دھاندلی کی پیداوار ہے، جو ایسی نااہل حکومت کو سہارا دےگا وہ بھی مجرم ہوگا۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پرہیں، الیکشن کے بعد تمام جماعتوں نے کہادھاندلی ہوئی ہے، نوازشریف کے دو خط آئے ہیں، ایک خط مجھے اور ایک شہبازشریف کو لکھا ہے، نوازشریف نے لکھا ہے کہ مولانا نے کہا تھا ہمیں اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس وقت حکومت ہل چکی ہے، حکومت نے سوالنامہ بھیج کر کردارکشی کرنےکی کوشش کی ہے، یہ جمیعت پرحملہ ہے، پیشی ہوئی تو صرف وہ نہیں پوری جماعت پیش ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب متفق ہیں یہاں جمہوریت ہے نہ آئین و قانون کی عملداری، علما اور مذہبی کارکنوں نے بھی ملک کے لیے قربانیاں دیں، مذہبی طبقہ کھڑا نہ ہوتا تو دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیاب نہ ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں