لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس آنٹی مریم نواز پارلیمنٹ نہ ہونے کے باوجود آپ جیسی پتلیاں نچارہی ہیں،وہ کنگ میکر ہیں۔مریم نواز پارلیمنٹ میں نہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ اپنے استعفے مریم نواز کو دینا اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں، وہ جس حلقے میں چلی جائیں وہاں مخالفین کی سیاست ختم ہوجاتی ہے۔فردوس اینٹی آپ جیسی خادماوں کا نہ کوئی لیڈر نہ کوئی ویڑن اور نہ کوئی سیاسی قبلہ۔آپ جیسی سیاستدان کو ملک،قانون اور آئین کا بیانیہ بدبودار ہی لگے گا کیونکہ آپ کی ساری سیاست بدبوار ہے۔
آپ جیسے خانہ بدوش اور مفاد پرست سیاستدانوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔پہلے نوازشریف اور شہبازشریف حکومتی منشیوں کے سر پر سوار تھے اور آج کل مریم نواز۔آپ لوگوں کا رونا دھونا اور سینہ کوبی آپ کی بوھکلاہٹ کا ثبوت ہے۔بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کسی لمحے ہی اپنے وزن سے گرسکتی ہے۔حکومتی بیساکھیاں آہستہ آہستہ اپنی جگہوں سے سرکنا شروع ہوگئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا مسزخادمہ آپ کے سلیکٹڈ وزیراعظم کا ”کرپشن کرپشن“بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے۔
اسلام آباد میئر کے الیکشن میں نوازشریف کے شیروں نے تمام تر ریاستی جبر اور مکر فریب کو شکست دی۔ن لیگ کو توڑنے اور فاروڈ بلاک بنانا ایک دیوانے سلیکٹڈ وزیراعظم کا خواب ہی رہا۔اب پاکستان میں صرف ”ووٹ کو عزت دو“کا بیانیہ ہی راج کرے گا۔کسی بکسے چور،روٹی چور،نوکریاں چور اور زکوٰة چور کا بیانیہ نہیں چلے گا۔شہبازشریف کے خوبصورت شہر لاہور کو کچرا کنڈی بانے کا کریڈٹ عثمان بزدار کوجاتا ہے۔لاہور کی سڑکوں پر پڑا ہزاروں ٹن کچرا بزدار حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔