شیخ رشید

لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں ، ان سے کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید

مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا، 31 جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ ساری اپوزیشن استعفے دے گی
وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا، شیخ رشید احمد کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں ، نمٹنے کےلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ، اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ ساری اپوزیشن استعفے دےگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دےگی.

ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا، حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔شیخ رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں