مقبوضہ جموں و کشمیر ، سال 2020میں264کشمیری شہید ہوئے.

سرینگر (گلف آن لائن)مقبوضہ جموں وکشمیر میں سال 2020میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں264کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف138واقعات میں232نوجوان حریت پسندوں کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں32شہری بھی شہید ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کیا گیا ۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2020 کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف10واقعات میں کم از کم24افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش300سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔سال 2020کے دوران بھارتی فورسز نے مختلف142واقعات میں کم از کم296افراد کو گرفتارکیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں