شیخ رشید احمد

نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فوری کو منسوخ کردیا جائےگا، پیپلز پارٹی سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی ،یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا ، مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں ،آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام اور 7 ایونیو انٹرچینج بنائیں گے ،اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائےگا،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔

سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ جو میں کہتا تھا اللہ نے وہ پورا کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ یہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں، اگر میں وزیرداخلہ ہوں اور اقامہ لوں تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، مطلب میرا، میری دھرتی پر ایمان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے اس لیے ہوتے ہیں کہ ان کے بینک اکاونٹس سے پیسے نکلتے ہیں اور یہ برداشت نہیں کرتے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم جب بے نقاب ہوتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں لیکن ہم اچھی ٹرانسپورٹ منگا رہے ہیں اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کےلئے 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں