دانش تیمور سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی، اداکارہ عائزہ خان

کراچی (گلف آن لائن)معروف اداکارہ عائزہ خان نے سال 2020 کے اختتام پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کا حصہ بننے پر شوہر کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان کی محبت کا اعتراف بھی کیا۔ عائزہ خان نے شوہر کی محبت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور اہل خانہ کے دیگر افراد کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی، انہوں نے ان کا ساتھ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ زندگی کے ہر لمحے میں انہیں ان کے ساتھ کی ضرورت پڑتی ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پاس ایسے الفاظ نہیں، جن کی مدد سے وہ شوہر کی محبت کو بیان کر سکیں۔اداکارہ نے زندگی میں خوشیاں بھرنے اور لانے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ان سے ہمیشہ پیار کرتی رہیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں