وزیراعظم عمران خان کا نو جوان اسامہ کے قتل کا نوٹس 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب.

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوجوان اسامہ ستی کے قتل کا نوٹس لیا اور وزارت داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹوں میں اس واقع کی رپورٹ پیش کریں۔ واقعے میں اسلام آباد چیف کمشنر عامر علی احمد کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا پہلے ہی حکم دیا جاچکا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی لڑکے کے والد کی مدعیت میں رمنا تھانے میں درج ہوا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 148 اور 149 لگائی گئی ہیں۔ مذکورہ ایف آئی آر کے مطابق 2 جنوری کی رات 2 بجے جب اسامہ سیکٹر ایچ-11 میں ایک دوست کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو پولیس حکام نے اس کی گاڑی کو روکا اور چاروں طرف سے فائر کیے جسس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں