اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے39افراد جاں بحق ، 1895نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 39 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہوگئی،ملک بھر اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 529 کیسز کی تعداد ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 350 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 457 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،سندھ میں تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 597 تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 714 اور اسلام آباد میں 38 ہزار 263 ،کے پی کے میں 59 ہزار 484، بلوچستان میں تعداد18 ہزار 247 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 357 اورگلگت بلتستان میں تعداد 4 ہزار 867 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 49 ہزار 867 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔