وزیراعظم عمران خان

پی ڈی ایم کی تحریک این آر او کیلئے ہے، کسی صورت نہیں دونگا ، وزیر اعظم عمران خان

کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں،نئے سال میں کارکردگی مزید بہتربنانا ہو گی
عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ،شرکاءکی اپوزیشن پر شدید تنقید ، ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت.

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کااین آر او کیلئے ہے جو کسی صورت نہیں دوں گا ،پیر کے روز وزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی،عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے،یہ اپنی موت آپ مرررہی ہے.

حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلئے ہے جو نہیں دونگا، کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں،وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی،نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں