اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید50 افراد جاں بحق اور2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 69 لاکھ 64 ہزار 337 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 075 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734 ، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، اسلام آباد میں 38 ہزار 687، بلوچستان میں 18 ہزار 300، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 049ہوگئی ہے،2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 511 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہوگئی ہے۔