افتخار بابر

پی ڈی ایم راولپنڈی آئی تو چائے پانی پلائیًًں گے، ترجمان پاک فوج افتخار بابر

راولپنڈی (گلف آن لائن)پاک فوج کے ترجمان افتخار بابر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ،ہم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن نہیں ، پاک فوج حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے ہمیں سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے ،پاک فوج پر الزامات اچھی بات نہیں لیکن تشویش ضرور ہے، پی ڈی ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور اگر وہ پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے اور اچھی دیکھ بھال کریں گے.

پاک فوج کا مورال بلند ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے،انتخابات میں الیکشن کمیشن پاک فوج کو بلاتی ہے اور پا ک فوج آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے،کسی کو الیکشن پر شک ہے تو تمام ادارے آزاد ہیں ان سے رجوع کریں، آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے،کسی کی مجال نہیں کہ پاک افغان سرحد پر لگی باڑ کو اکھاڑے ،اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہید وں کا لہو شامل ہے ،پاکستان ایران کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ 10سال ہر لحاظ سے مشکل ترین سال تھے، ایک دہائی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اور رواں سال معیشت اور سکیورٹی کے ساتھ کووڈ 19 جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اس نے ملکی معیشت کوبھی مشکل میں ڈالا ہے اس کے ساتھ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، تمام چینلجز کے باوجود قوم نے متحد ہوکر ان مشکلات کا سامنا کیا۔

میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، گزشتہ دہائی سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری تھیں، ہم نے بھارت کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی، اس وقت پاکستان میں کوئی بھی منظم دہشت گرد تنظیم موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں