ن لیگ

ضمنی انتخابات میں حکومت کی جانب سے سرکاری افسران پر دباﺅ ڈالاجارہا ہے، ن لیگ

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ضمنی انتخابات میں حکومت کی جانب سے سرکاری افسران پر دباﺅ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے ،ضمنی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے ثابت کریں گے کہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے ،ڈاکو ڈاکو چور چور کا چورن نہیں بکنے والا اب حساب دینا ہوگا، پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو غیر معمولی التواءمیں رکھنے کےخلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کےلئے جارہے ہیں.

اگر اس کا میرٹ پر فیصلہ ہوتو پی ٹی آئی کلین بولڈ اور عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔ جاتی امراءکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،ہم ان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے ،سرکاری افسروں پر حکومتی نمائندوں کی جانب سے دباﺅڈالا جا رہا ہے ،عوام پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لئے ان انتخابات میں ووٹ ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کی کردار کشی اور جھوٹے مقدمے کے علاوہ کوئی الف بے نہیں پتہ، حکومت سے پاور و گیس کا شعبہ نہیں چلا جس سے بجلی کا بحران پیدا ہوا، ان سے ملک نہیں چل رہا، اندھیرے چھا چکے ہیں، زراعت، تعلیم سمیت تمام شعبے ناکام ہو چکے ،اس وقت ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ نہیں ہے کچھ شعبوں میں تیزی کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے ہے ،گروتھ ریٹ منفی ہو چکی ہے ۔

ہم نے این آر او مانگا ہے او ر نہ آپ دے سکتے ہیں،آپ خود این آر او پر بیٹھے ہیں ،عمران خان کی کرسی فارن فنڈنگ کیس کے این آر او پر ہے ،انہوں نے جھوٹ بولے، نہ 200 ارب ڈالر آئے اور نہ روزانہ کے اربوں کی کرپشن ختم ہوئی ،یہ فارن فنڈنگ سے اپنی جیبیں بھرتے رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے ترقیاتی منصوبوں سے اس ملک کی جتنی خدمت کی، اتنی کبھی نہیں ہوئی تھی ،3200 ارب کے ترقیاتی منصوبے ہم نے بنائے لیکن ایک روپے کا فائدہ ہم نے نہیں لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں