اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ میں بتایا کہ اسکول کھلنے جمعہ کو وزارت صحت و تعلیم صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ حکومت کے لئے طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔
Education and Health Ministers meeting again tomorrow to review the coronavirus situation before students start coming to school. While I desperately want education to continue the final decision will be on health grounds. Students well being will always be a priority
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 14, 2021
رواں ماں کے آغاز میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔ تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اس فیصلے پر عمل درآمد کو 15 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے مشروط رکھا گیا تھا۔