کورونا ویکسین

کورونا وبا سے صحتیاب ہونے کے بعد بھی ویکسین لگوانا ضروری ہے؟

عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی وائرس سے متاثر یا صحت یاب ہو چکا ہے۔ تو کیا ان افراد کو بھی آئندہ وائرس سے محفوظ رہنے کی ویکسین لگوانی چاہیے۔ طبی ماہرین اس سوال کا جواب اثبات میں دیتے ہیں۔ویکسین لگوانے کے حوالے سے امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ سے وابستہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر امیش ادلجا کہتے ہیں کہ یہ ایک سیدھا سا سوال ہے جس کا جواب ہے کہ ہاں، آپ کو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

اب تک کی طبی تحقیق کے مطابق اگر کوئی فرد کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت مند ہو جاتا ہے۔ تو اس کا مدافعتی نظام اس قدر بہتر ہو جاتا ہے کہ اسے فوری طور پر وبا سے متاثر ہونے سے روکتا ہے۔امریکہ کے ‘سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن’ (سی ڈی سی) کے مطابق لوگوں کو اپنی باری آنے پر ویکسی نیشن کرانے کی منصوبہ بندی کر لینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں