کراچی (گلف آن لائن) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کراچی جم خانہ میں پریکٹس سیشن شروع کر دیا . ٹیسٹ سیریز 26 جنوری سے شروع ہوگی اورکراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 26 سے 30 جنوری تک پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ، اور دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 سے 8 فروری کو کھیلا جائے گا ، تمام ٹی ٹونٹی میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں منقد ہیں.