ورون دھون

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن بندھ گئے.

مبمئی(گلف آن لائن) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ڈائرکڑر ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کی شادی کی تقریب مہاراشترا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل ’’دی مینشن ہاؤس‘‘ میں منعقد ہوئی جہاں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے اپنے ہی ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کو ترجیح دی تاہم اداکار ورون دھون نے اپنی بیگم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کے بجائے بالی ووڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لباس پہنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں