لاہور (گلف آن لائن) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز: ساوتھ افریکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سینئر بلے باز محمد حفیظ اور بائیں بازو کے اسپنر عماد وسیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا اور اسکواڈ میں دانش عزیز ، عمیر یمین ، عاصف علی اور عماد بٹ کو چانس دیا گیا ہے۔لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ساؤتھ افریکا تین ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔