ہمارے ساتھ ہو یا دہشتگردوں کے؟ ترک صدر کا امریکا سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ.

انقرہ(گلف آن لائن) ہمارے ساتھ ہو یا دہشت گردوں کیساتھ ، ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔عراقی کردستان میں ترک فوجیوں کی ہلاکت رد عمل دیتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کردش دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ امریکا واضح کرے کہ وہ کرد دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا ترکی کے ساتھ۔انہوں نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان مضحکہ خیز کو مذاق قرار دیا جس میں کرد ملیشیا کے ہاتھوں ترک شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں