وزیراعظم عمران خان

صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 8ماہ سے مسلسل دو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔ ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک شہریوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 ارب ڈالر رہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، دسمب2019 میں شرح نمو11.4 فیصد تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں