آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا، جاوید غنی

ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جاوید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا۔ایک بیان میں چیئرمین ایف بی آرجاوید غنی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا، ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے، بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے اقدامات کیے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں