پنجاب میں 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 سائنس لیبز بنانے کا منصوبہ ٹھپ.

لاہور (گلف آن لائن) لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 سائنس لیبز بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ کی بروقت مکمل نہ کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق 1000 آئی ٹی لیبز سترہ اضلاع اور 400 سائنس لیبز کا قیام دس اضلاع میں کیا جانا تھا۔ منصوبہ کی تکمیل دسمبر 2020 تک کی جانا تھی۔ منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے سربراہان کو طلب کر لیا گیا۔سی ای او، ڈی ای او، فوکل پرسنز اور کنٹریکٹر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ پی ایم آئی یو آفس لاہور میں منعقد ہو گی۔ میٹنگ میں منصوبہ کے اخرجات اور درکار فنڈز کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں