لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزے شلوار چیلنج پورا کرنے میں ناکام.

کراچی (گلف آن لائن) لاہور قلندر کے بولر ڈیوڈ ویزے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے جیسے ہی شلوار کی تہہ کو کھولتے ہیں اور کھولتے ہیں وہ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “یہ کیا ہے؟” جس کے بعد شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس میں ازار بند ڈالنا بھول جاتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے کو جیسے ہی احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے شلوار کو باندھنے کے لیے ازار بند نہیں ڈالا تو وہ شلوار کو اتار کر شلوار میں ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آتی تو اس کو کس طرح سے ڈالنا ہے اور ایسا کرتے ہوئے انہیں دو منٹ سے زائد کا وقت لگ جاتا ہے لیکن وہ ناکام رہتے ہیں۔ ‌کامیابی حاصل نہ ہونے پر لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے شلوار چیلنج پورا کرنے میں ڈیوڈ ویزے کی مدد کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں