وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورسینیٹرذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اورکوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پرعملدرآمد پرگفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب اورمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
Load/Hide Comments