وفاقی وزیر فواد چوہدری

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشمیر پر منحصر ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں لیکن اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہوگا جب تک بھارت کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا اور 5 اگست 2019 کو اس اقدام کو مسترد کرتا ہے۔

فواد چوہدری اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے تھے ، اس دوران انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بحال نہیں کرسکتا جب کہ وہ مسلمانوں کے خلاف قتل عام کا ارتکاب جاری رکھے گا اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دینے سے انکار کرتا رہے گا۔ ‌

اپنا تبصرہ بھیجیں