سان فرانسسکو (گلف آن لائن) بل گیٹس دنیا بھر کے سرمایہ داروں میں چوتھے نمبر پر امیر ترین شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ میاں بیوی یعنی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے اپنی شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ طلاق کے بعد بل گیٹس کے اثاثوں کو مساوی طور پر تقسیم کر کے آدھے اثاثہ جات ملینڈ کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو ملینڈا کو کتنی بڑی رقم ملنے والی ہے؟ ایک اندازے اور عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثہ جات کی مالیت فوربز کے مطابق 130 ملین ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق 146 ملین ڈالر ہے جوکہ پاکستانی 224 کھرب روپے بنتے ہیں۔
اگر ایسا ہو تو ملینڈا کو ایک سو کھرب روپے(65عشاریہ25ارب ڈالر) ملیں گے جو دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگی۔ بل گیٹس امریکا میں سب سے زیادہ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 18 مختلف ریاستوں میں 2لاکھ 42 ہزار ایکڑ زمین ہے۔ پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ہیں، جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20 لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے۔