مولانا طارق جمیل نے اداکار کے والد سلیم خان کو کہا میری طرف سے آپ سب فیملی کو محبت بھرا سلام اور آپ سمیت آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔
مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ سخی سے اللہ پیار کرتا ہے چاہے وہ عبادت میں کمزور ہی کیوں نہ ہو اور بخیل سے اللہ تعالیٰ پیار نہیں کرتا چاہے وہ ساری رات تہجد پڑھے، نفل پڑھے، روزے رکھے۔ مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی دریادلی کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔ مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔