اسلام آباد (گلف آن لائن) شیخ رشید نے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ن لیگی قیادت کو بھگوڑا قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکمران ملک میں رہنا چاہتے ہیں یہ باہر بھاگنا چاہتے ہیں۔ حدیبیہ ریفرنس چند دنوں میں دائر کرنے جارہے ہیں، شہبازشریف 15 روز میں نظرثانی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، ملک سے بھاگنے کے بجائے اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا.
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے سب سے زیادہ ہمدردی مولانا کے ساتھ ہے، اپوزیشن اس حکومت کو اب نہیں پکڑ سکتی، وزیراعظم عمران خان نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ مافیاز کا مقابلہ کررہے ہیں، ن لیگ میں دو پارٹیاں ہیں شہباز کی پارٹی میری پارٹی ہے، مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔