نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

ملک بھر میں 4000 ہزار سےزائد کورونا کیسز رپورٹ، 88 اموات ہوئی.

اسلام آباد (گلف آن لائن) کوروناوبا کے باعث مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,717,23 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں مزید 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 897,468 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 06 ہزار 707 ، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 057، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 013، اسلام آباد میں 80 ہزار 156، بلوچستان میں 24 ہزار 413 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 436 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 177 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں