اسلام آباد (گلف آن لائن) کورونا وبا کے باعث مزید 92 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار726 کورونا ٹیسٹ کئے گئے. ملک بھر میں مزید 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور اموات 20 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔
Statistics 25 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,726
Positive Cases: 2253
Positivity % : 4.82%
Deaths : 92— NCOC (@OfficialNcoc) May 25, 2021