کوورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے وار میں کمی، مثبت کیسز میں کتنی کمی آئی؟

اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں47ہزار633ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 1ہزار771 کورونا کا شکار ہوئے،کورونا متاثرین کی تعداد9لاکھ22ہزار824ہو گئی،مثبت کیسز کی شرح3.71رپورٹ ہوئی،جو کہ 27 فروری کے بعد کم ترین شرح ہے، ملک کے اسپتالوں میں 4ہزار161مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 443 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں 71اموات رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ پنجاب میں40مریض جان کی بازی ہار گئے،سندھ میں 19 ، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان 3 ،اسلام آباد دو اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا، مجموعی اموات 20ہزار850ہوگئیں،ملتان69،لاہور میں35 اور پشاور میں31فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے،ملتان47،صوابی41اورکراچی میں 38فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں