ملالہ یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کو نکاح سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا.

کراچی(گلف آن لائن) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا شادی سے متعلق بیان پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور لوگوں کی جانب سے ملالہ کے اس بیان پر شدید تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو پبلش ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

ووگ میگزین کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا ’’مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات) پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیوں یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟۔‘‘

ملالہ یوسفزئی کے اس بیان پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور لوگ تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اس بیان سے متعلق اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پرتو ملالہ ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں