کراچی (گلف آن لائن) ترجمان ریلوے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، جناح ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، ملت ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، تیزگام، ذکریا ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی منسوخی تکنیکی بنیادوں پر صرف آج کے لیے کی گئی ہے اس لیے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو 100 فیصد ری فنڈ کیا جائے گا لہٰذا ریزرویشن آفس سے ٹکٹ لینے والے مسافر ریزرویشن آفس سے ری فنڈ لیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے میرپور خاص کے لیے مہران ایکسپریس، گرین لائن اور خیبر میل ایکسپریس اپنے مقرر وقت پر روانہ ہوں گی جب کہ کراچی سے روہڑی جیکب آباد کے لیے سکھر ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی جائے گی۔واضح رہےکہ گزشتہ رات گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے میں اب تک 62 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔